کراچی کے علاقے کلفٹن میں‌شان سرکل کے قریب موبائل زون کی آٹھ منزلہ عمارت کی گراونڈ فلور پر لگنے والی آگ سے ایک شخص جاں‌بحق اور چودہ زخمی ہوگئے ۔ پھنسے ہوئے متعدد افراد کواسنارکل اور ہیلی کاپٹر کے زریعے بچا لیاگیا ۔ آگ پر قابو نہین پایا جاسکا

ہفتہ 23 جون 2007 15:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2007ء) کراچی کے علاقے کلفٹن میں‌شان سرکل کے قریب موبائل زون کی آٹھ منزلہ عمارت کی گراونڈ فلور پر لگنے والی ‌آگ سے ایک شخص جاں‌بحق اور سولہ زخمی ہوگئے ۔ دم گھٹنے اور جھلسنے سے زخمی ہونے والوں کو مختلف اسپتالوں میں پہنچایاگیا۔۔

(جاری ہے)

عمارت کے اندر اور چھت پر پھنسے ہوئے متعدد افراد کواسنارکل اور ہیلی کاپٹر کے زریعے بچا لیاگیاہےتاہم آگ پر قابو نہین پایا جاسکا ۔

زخمی ہونےوالوں‌میں‌دوخواتین اور ایک فائر فائٹر شامل ہے ۔۔ عینی شائدین کے مطابق موبائل مال سینٹر میں آگ گراؤنڈ فلور پر لگی اور گراؤنڈ فلور پر کپڑے کی دکانیں ہونے کے باعث آگ نے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ‌۔ تیز ہوا کے باعث آگ چھٹی منزل تک پھیل گئی۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :