ڈی سی او قصور کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ‘پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا

منگل 9 دسمبر 2014 17:50

قصور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء)ڈی سی اوقصور عدنان ارشد اولکھ کا ضلع قصور میں جاری تین روزہ پولیو مہم کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ ‘بچوں کو پولیو قطرے بھی پلائے اور ہیلتھ ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے جاری پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے شہر بھر میں قائم پولیو کیمپوں ‘محکمہ ہیلتھ کی پولیو قطرے پلانے والی ٹیموں اور خصوصاً سیکورٹی انتظامات کی کارکردگی کا تفصیلاًجائزہ لیا ۔

اس موقع پر انکے ہمراہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر محمد شاہد ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالناصر گوہر ، میڈیا کے نمائندے اور دیگر بھی موجود تھے ۔ ڈی سی او قصور عدنان ارشد اولکھ نے پولیو ٹیموں کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ اپنا 100فیصد ٹارگٹ کا حصول ہر صورت یقینی بنائیں ۔