ملیریا کے خلاف زبردست کامیابی حاصل ہوئی ہے،اقوام متحدہ کا دعویٰ،

گزشتہ 13 برسوں کے دوران ملیریا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد نصف ہو گئی ہے،رپورٹ

منگل 9 دسمبر 2014 18:16

جنیوا(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) عالمی ادارہ صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 13 برسوں کے دوران ملیریا کے باعث ہلاک ہونے والوں کی تعداد نصف ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اس عالمی ادارے کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق 2000ء تا 2013ء ملیریا کے نتیجے میں ہونے والی ہلاکتوں میں سنتالیس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس ملیریا کے ممکنہ خطرے میں مبتلا ستانوے میں سے تیرہ ممالک میں ملیریا کا کوئی بھی کیس ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :