ڈاکٹر طاہرالقادری نے پوری دنیا میں امن کے قیام کے لئے اہم کرداراداکیا،اجمل چوہدری،

پوری قوم کو آئین اور قانون کاشعور دیا،ابراررضاایڈووکیٹ ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے منعقدہ دعائیہ تقریب کے موقع پر اجتماعی دعا و خطابات

منگل 9 دسمبر 2014 21:09

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اجمل چوہدری،ابراررضاایدووکیٹ ،عرفان طاہر غلام علی خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں اسلام کی حقیقی ترجمانی اور قیام امن کے لئے بے پایاں خدمات سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ پوری پاکستانی قوم کو آئین اور قانون کاشعور دیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت یابی اور درازی عمر کے لئے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر عرفان طاہر،سفیان صابر،احسان اللہ ایڈووکیٹ،احمد یار ایڈووکیٹ،فاروق بٹ،عثمان بٹ،اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری پوری قوم کے مسیحا ہیں پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری جلد صحت یاب ہوکر واپسی پر انقلابی تحریک کاآغاز وہیں سے کریں گے اور غریب عوام کے حقوق دلانے کی انقلابی تحریک کومنزل تک پہنچا کر دم لیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری واحد لیڈر ہیں جنہوں نے انقلابی جدوجہد کاآغاز نچلی سطح سے کیا اور دیکھتے ہی دیکھتے انقلاب کی تحریک کو پوری دنیا کے کونے کونے میں پھیلا دیا۔ڈاکٹر طاہرالقادری پوری دنیا میں سفیر امن کے طور جانے اور پہچانے جاتے ہیں۔ڈاکٹر طاہرالقادری نے اپنی انقلابی جدوجہد کے ذریعے پوری قوم کو آئین ،قانون اور حقیقی جمہوریت کسبق سکھایا۔

اور پوری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کردیا۔آج پوری قوم انقلاب کے لئے تیار ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ دار با اثر حکمرانوں نے ہم پر انصاف کے تمام دروازے بند کر دئیے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے شہید کئے گئے کارکن کے لئے بھی دعاکی ۔عوامی تحریک کے رہنماؤں نے فیصل آباد میں تحریک انصاف کے کارکنوں پر ریاستی جبروتشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔اورقاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :