نصیرآباد ڈویژن میں تین روزہ پولیو مہم شروع ہوچکی ہے ،خدائے داد بلوچ،

محکمہ ہیلتھ کے آفیسران مہم مصروف عمل ہیں،ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ڈویژن

منگل 9 دسمبر 2014 21:36

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر نصیر آباد ڈویژن خدائے داد بلوچ نے کہا ہے کہ نصیرآباد ڈویژن میں تین روزہ پولیو مہم 8دسمبر 2014ء بروز سوموار سے شروع ہوچکی ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنروں کی سربراہی میں محکمہ ہیلتھ کے آفیسران مہم مصروف عمل ہیں۔ ڈی ایچ او نصیر آباد ڈاکٹر عبدالمنان لالئی، ڈی ایچ او ضلع جعفرآباد ڈاکٹر جمال الدین جمالی، مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے دن رات کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیو کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم کیوں نہیں سوچتے کہ پولیو ایک خطرناک اورموذی مرض ہے جوہماری آنے والی نئی نسل جس سے ہمارا مستقبل وابستہ ہے کو عمر بھر کے لئے اپاہج بنادیتا ہے۔

ہماری تھوڑی سے لاپرواہی سے ہمارے بچے اس مہلک بیماری میں مبتلا ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومتی سطح پر بڑے پیمانے پر اس کے خلاف جدوجہد کی جارہی ہے مگر پھر بھی ہم اس کو ختم کرنے میں کامیاب کیوں نہیں ہورہے۔ ہم سے کہاں کہاں غلطیاں ہوئی ہیں یا ہورہی ہیں۔ ہم بحیثیت والدین وبحیثیت پاکستانی شہری اپنی ذمہ دارایاں پوری طرح نبھارہے ہیں یانہیں۔

ہم اپنے بچوں کو اس موذی بیماری سے کیوں نہیں بچاتے یا پھر ہم ہی سے کوتاہی ہورہی ہے۔ ہم اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلاہی نہیں رہے جو ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ یہ سوچنے کی بات ہے۔ ملک کو پولیو سے پاک کرنے میں صرف حکومت ذمہ دار نہیں زندگی کے تمام شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر کردار اداکرے تاکہ ہم اپنے ملک وصوبے کو پولیو سے پاک کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :