پولیو کا خاتمہ حکومت کا عزم ہے ،کمشنر سبی ڈویژن،

والدین اپنے پھول جیسے بچوں کو زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں ،میر غلام علی بلوچ

منگل 9 دسمبر 2014 21:38

سبی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) کمشنر سبی ڈویژ ن میر غلام علی بلوچ نے کہا ہے کہ پولیو کا خاتمہ حکومت کا عزم ہے والدین اپنے پھول جیسے بچوں کی زندگی بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں پولیو کے خلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں پولیو مہم میں خدمات سرانجام دینے والے کسی قسم کی کوتاہی اور لاپروائی نہ کریں، پولیو ورکرز کی سیکیورٹی ہر ممکن طور پر کی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میں قومی پولیو مہم کے افتتاح کے موقع پر والدین، ڈاکٹرز اور لیڈی ہیلتھ ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی میں ڈویژ نل ڈائریکٹر سبی ڈاکٹر نذیر احمد خواجہ خیل ، ضلعی ناظم صحت ڈاکٹر میاں منظور احمد ،ایم ایس ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی، ڈاکٹر سید احترام شبیر ، ای پی آئی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر موہن داس ،ڈاکٹر لعل محمد مگسی ،لیڈی ڈاکٹر عشرت زاہد،قادر بخش لونی سمیت پیرا میڈیکل اسٹاف کے عہدیدار بھی موجود تھے کمشنر سبی ڈویژن میر غلام علی بلوچ نے کہا کہ معصوم و نسل نو کو پولیو جیسے موزی مرض سے بچانے کیلئے حکومت جنگی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے پولیو کے خاتمہ کیلئے ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہے تاکہ نسل نو اپاہچ ہونے سے بچایا جاسکے انہوں نے والدین، علماء کرام، صحافیوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اس موذی مرض کے خاتمہ کیلئے عوام میں شعور و آگہی فراہم کریں انہوں نے کہا کہ پولیو ٹیموں کو فل پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے ضلعی و انتظامی آفیسران مہم کی سخت نگرانی کریں اس سلسلے میں غفلت و لاپرائی برتنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے گی اس موقع پر ڈاکٹر میاں منظور احمداور ڈاکٹر موہن داس نے کمشنر سبی ڈویژن کو پولیو مہم کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سبی میں پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کی حفاظت کیلئے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہے انہوں نے بتایا کہ سبی میں تین روزہ قومی پولیو مہم میں محکمہ صحت کے رضا کارگھر گھر جاکر 42ہزار سے زائد بچوں کو پولیو جیسے خطرناک مرض سے محفوظ رکھنے کیلئے پولیو کے قطرے پلائیں گے پولیومہم میں 162موبائل ٹیمیں، 35فکسڈ سینٹراور ریلوے اسٹیشن ، ٹول پلازہ ، منی و بس اڈے، ناڑی پل سمیت 7ٹرنزاٹ پوائنٹ پر محکمہ صحت کے اہلکار اپنی خدمات سرانجام دیں گے قومی پولیو مہم میں رضا کاروں کی حفاظت کیلئے لیویز و پولیس اہلکار بھی ان کے ساتھ اپنی ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے گا تین روزہ قومی مہم کی کامیابی کیلئے محکمہ صحت نے ہنگامی بنیادوں پر انتظامات کئے ہے تاکہ کوئی بھی بچہ قطروں سے محروم نہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :