تھرپارکر: غذائی قلت کے شکارمزید 6 بچے چل بسے، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد 532 ہوگئی

منگل 9 دسمبر 2014 22:32

تھرپارکر: غذائی قلت کے شکارمزید 6 بچے چل بسے، رواں سال ہلاکتوں کی تعداد ..

تھرپارکر(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) تحصیل مٹھی اور چھاچھرو میں غذائی قلت کے شکارمزید 5 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں سال ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 532 ہوگئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلا غ کے مطابق گاوٴں رتن جوتڑ سیتعلق رکھنے والا 4 ماہ کا بچہ اور ایک 7 ماہ کی بچی چھاچھرو کے سرکاری اسپتال میں انتقال کرگئی جب کہ مٹھی کے سول ہسپتال میں غذائی قلت کے شکار زیرعلاج 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد رواں ماہ کے ابتدائی 9 روز کے دوران ہلاکتوں کی تعداد 21 اور رواں سال یہ تعداد 532 ہوچکی ہے۔واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر میں حکومتی لاپروائی اور عدم توجہ کے باعث رواں سال 500 سے زائد بچے غذائی قلت اور بیماریوں کے باعث موت کے منہ میں جاچکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :