ایبولا کے خلاف جنگ، یورپی یونین کی طرف سے اضافی 75 ملین ڈالر کی امداد

منگل 9 دسمبر 2014 23:16

برسلز(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) یورپی یونین نے مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس کے خلاف جاری جنگ میں اضافی 61 ملین یورو کی مدد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز یورپی یونین کے کمشنر برائے بین الاقوامی تعاون و ترقی نیون میمیکا نے کہا کہ اس امداد کا مقصد اس وباء سے متاثرہ ممالک کو درپیش متعدد چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل بنانا ہے۔ رواں برس کے اوائل میں مغربی افریقی ممالک میں پھوٹنے والی اس وباء کے نتیجے میں چھ ہزار تین سو سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :