فیصل آباد، پولیو ویکسین کے رضا کارسکول ٹیچرمحمد سرفراز کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ جاری ، قتل کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیدیا گیا

منگل 9 دسمبر 2014 23:22

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پولیو ویکسین کے رضا کارسکول ٹیچرمحمد سرفراز کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی، قتل کو ذاتی دشمنی کا نتیجہ قرار دیدیا گیا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مقتول سکول ٹیچرپر دوماہ قبل بھی قاتلانہ حملہ ہواتھا اوریہ قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ ڈی سی اونورالامین مینگل نے ضلع میں انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں پولیو ورکرز کی سیکورٹی کو جامع بنانے کی ہدایت کی ہے اور انہوں نے پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کی ڈیوٹی کے دوران سکول ٹیچرمحمد سرفراز کی فائرنگ سے ہلاکت پر گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ یہ قتل ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے لیکن ڈیوٹی کے دوران ایسا واقعہ قابل افسوس ہے مہم پر عملدرآمد جاری رہے گا تاہم سٹاف کے تحفظ کویقینی بنایا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں پولیس کے گشت میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے یہ بات پیپلز کالونی کی یونین کونسل نمبر228میں پولیو ورکرسکول ٹیچرمحمد سرفراز کی فائرنگ کے واقعہ میں ہلاکت کے بعد منعقدہ ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ایس ایس پی (آپریشن)امیر عبداللہ نیازی،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹرکنوراعجازخالق،ڈی او(سی)شفیع اللہ خاں،اسسٹنٹ کمشنرز شاہ رخ نیازی،رافیعہ حیدر،ای ڈی او(ہیلتھ)ڈاکٹروقار صادق،ڈی اوہیلتھ ڈاکٹرلیاقت علی اوردیگر افسران موجود تھے۔

۔انہوں نے کہا کہ پولیو ورکرز اہم قومی فریضہ سرانجام دے رہے ہیں جن کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ سی پی او ڈاکٹرسہیل حبیب تاجک نے کہا کہ پولیو ورکرکے قتل میں ملوث ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نے پولیس افسران سے کہا کہ و ہ پولیو ورکرز کی حفاظت کے لئے تمام ضروری اقدامات کریں تاکہ انہیں محفوظ ہونے کا احساس رہے۔انہوں نے محکمہ صحت کے افسران سے کہا کہ وہ بھی پولیو ورکرز کی ذمہ داری سے نگرانی کریں اورتمام ترسیکورٹی خدشات کو مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے پولیو مہم کے اہداف حاصل کرنے پرزور دیا ۔

متعلقہ عنوان :