فیصل آباد،پولیو ورکر کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی ،

سکول ٹیچر سرفراز کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے،ڈی سی او نورالامین

منگل 9 دسمبر 2014 23:27

فیصل آباد،پولیو ورکر کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 09 دسمبر 2014ء) پولیو ورکر رحمانیہ ہائی سکول کے ٹیچر کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم جنداللہ نے قبول کرلی جبکہ ڈی سی او فیصل آباد نورالامین کا کہنا ہے کہ مقتول سرفراز کا قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر صوبائی مشیر صحت خواجہ سلیمان رفیق فیصل آباد پہنچے،جہاں انہوں نے مقتول پولیو ورکر،جنہیں دو موٹرسائیکل سواروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا تھا،کے گھر تعزیت کیلئے گئے۔

صوبائی مشیر صحت نے مقتول کے بیٹے کو ملازمت دینے کے علاوہ ان کی مالی امداد کا بھی وعدہ کیا۔دریں اثناء پنجاب ٹیچر ایسوسی ایشن اور پولیو ورکروں کے ہزاروں کارکنوں نے اس واقعہ کے خلاف ضلع کونسل چوک میں حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا اور 6گھنٹے تک دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

دریں انثائتحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ہدایت پر اظہار یکجہتی کیلئے فیصل آباد پہنچے،جہاں انہوں نے دھرنا کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور پاکستان کے تیسر ے بڑے شہر فیصل آباد میں بھی پولیو ورکر کا قتل اس بات کی غمازی کر رہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ پولیو ورکروں کو تحفظ دینے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔

۔

متعلقہ عنوان :