ایبولا وائرس کے خلاف جنگ، اقوام متحدہ کے نئے اقدامات

بدھ 10 دسمبر 2014 12:38

نیویارک(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ جنوری کے اواخر تک گنی، لائبیریا اور سیرالیون میں ایبولا وائرس میں مبتلا افراد کے طبی مراکز میں سہولیات کو مزید بہتر بنا دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے ایبولا وائرس سے نمٹنے کے خصوصی یونٹ کے سربراہ ڈاکٹر ڈیوڈ نابرو نے گزشتہ روز نیو یارک میں صحافیوں کو بتایا کہ ان سہولیات کو مزید موٴثر بنانے کا مقصد ان ممالک میں اس وباء پر کنٹرول پانا ہے۔ ایبولا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد چھ ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ سیرالیون میں اس وائرس کے مزید کیس ریکارڈ کیے گئے ہیں

متعلقہ عنوان :