ملیریا سے مرنے والوں کی تعداد نصف ہوگئی ‘عالمی ادارہ صحت

بدھ 10 دسمبر 2014 12:49

نیویارک (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء)عالمی ادار ہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کہاہے کہ عالمی پیمانے پر ملیریا کے خلاف کی جانے والی کوششوں کے نتیجے میں مرض کے ہاتھوں مرنے والوں کی تعداد نصف ہو گئی ہے۔رپورٹ میں پاکستان کو مشرقی بحیر ہ روم کے خطے میں شامل کیا گیا اور وہاں بھی 2000 کے بعد سے ملیریا سے ہونے والی اموات کی شرح آدھی رہ گئی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق خطے میں ملیریا سے ہونے والی اموات کی تعداد 2000 میں 2166 تھی جو 2013 میں کم ہو کر 1027 رہ گئی خطے کے دو سب سے متاثرہ ملکوں میں سوڈان اور پاکستان شامل ہیں، جہاں اس خطے کی 90 فیصد اموات واقع ہوئیں سوڈان میں 688 اور پاکستان میں 244 اموات ہوئیں رپورٹ کے مطابق غیر معیاری ڈیٹا کی ترسیل کے باعث پاکستان میں سال بہ سال رجحان کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا۔

صحت کے ادارے نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ 2001 سے 2013 کے درمیان دنیا بھر میں 43 لاکھ لوگوں کو ملیریا کے مرض سے مرنے سے بچایا گیا ہے جن میں سے 39 لاکھ بچے شامل ہیں جو پانچ سال کی عمر سے کم ہیں اور یہ افریقہ میں زیرِ صحارا علاقوں میں پیدا ہونے والے بچے ہیں۔2004 میں ملیریا کے خطرے سے دوچار لوگوں میں صرف تین فی صد کے پاس مچھردانیاں تھیں ‘ اب 50 فی صد کے پاس مچھردانیاں ہیں۔