پنجا ب کے سرکاری ہسپتالوں میں پینے کے پانی میں مضر صحت زرات کے باعث مریضوں کیلئے مشکلات بڑھنے لگیں

بدھ 10 دسمبر 2014 14:17

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے سرکاری ہسپتالوں میں پینے کے پانی میں مضر صحت زرات کے باعث مریضوں کیلئے مشکلات بڑھنے لگیں سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے 36 اضلاع کے ہسپتالوں میں فراہم کیا جانیوالا پانی انتہائی مضر صحت ہے ان میں سے کئی اضلاع کے ہسپتالوں کے پانی کو انسانی صحت کیلئے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ رپورٹ محکمہ صحت کو بھی فراہم کی گئی ہے مگر ہسپتالوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے مریضوں کیلئے مرض بڑھنے کے خطرات زیادہ ہوتے جارہے ہیں مریضوں اور لواحقین نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے فوری اقدامات کریں

متعلقہ عنوان :