سندھ کی شوگر ملیں آبادگاروں سے کم از کم 182 روپے فی من کے حساب سے گنے کی خریداری یقینی بنائیں،علی نواز مہر

بدھ 10 دسمبر 2014 16:25

کراچی(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) صوبائی وزیر زراعت علی نواز مہر نے کہا ہے کہ سندھ کی شوگر ملیں آبادگاروں سے کم از کم 182روپے فی من کے حساب سے گنے کی خریداری یقینی بنائیں ۔رواں سیزن کے لیے صوبائی محکمہ زراعت نے تیسری بار گنے کی امدادی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق گنے کی امدادی قیمت 182 روپے فی من مقرر کی گئی ہے ۔اس سے قبل 155روپے فی من کم از کم قیمت کا نوٹی فی کیشن محکمہ کی جانب سے منسوخ کردیا گیا ہے ۔ وزیر زراعت سندھ علی نواز مہر نے کہا اگر شوگر ملیں کاشت کاروں سے طے کردہ قیمت پر گنا نہیں خریدیں تو محکمہ ملوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گا ۔

متعلقہ عنوان :