پنجاب بھر کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں کا پولیو ڈیوٹی کے دوران پولیو ورکر پی ٹی سی ٹیچر محمد سرفراز کے ٹارگٹ کلنگ پر گہرے غم و غصے کا اظہار

بدھ 10 دسمبر 2014 16:37

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) پنجاب بھر کے اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں بشمول پنجاب ایسوسی ایشن آف سبجیکٹ سپیشلسٹ (پاس)‘ سینئر ٹیچرز سٹاف ایسوسی ایشن پنجاب اور پرائمری ایلیمنٹری ٹیچرز ایجوکیشن پنجاب نے فیصل آباد میں پولیو ڈیوٹی کے دوران پولیو ورکر پی ٹی سی ٹیچر محمد سرفراز کے ٹارگٹ کلنگ پر گہرے غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے گہری تشویش اور ٹارگٹ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پاس کے صدر رانا عطاء محمد نے کہا ہے کہ حکومت فیصل آباد میں پولیو مہم کے دوران ایک استاد کے ٹارگٹ کلنگ کا فوری نوٹس لے اور سرفراز کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے انہیں قرار واقعی سزا دے۔ اساتذہ کی نمائندہ تنظیموں کے صدور رانا عطاء محمد‘ ظفر جمیل اور ظفر اقبال چوہدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردی کے اس طرح کے واقعات کا فوری تدارک اور روک تھام نہ کی گئی اور اساتذہ کی حفاظتی انتظامات کو یقینی نہ بنایا گیا تو وہ آئندہ پولیو ڈیوٹی انجام نہیں دینگے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہو گی۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ فیصل آباد میں پی ٹی سی ٹیچر سرفراز کے قتل کے بعد پنجاب بھر میں اساتذہ نے پولیو مہم کا مکمل بائیکاٹ کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :