ضلعی محکمہ صحت پشاور نے مضر صحت اور غیر معیاری سوپ ، یخنی تیار کرنے والے تاجروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا

بدھ 10 دسمبر 2014 16:50

پشاور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) ضلعی محکمہ صحت پشاور نے مضر صحت اور غیر معیاری سوپ ، یخنی تیار کرنے والے تاجروں کے خلاف آپریشن شروع کردیا ہے آپریشن کے دوران چالیس سے زائد تاجروں کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی محکمہ صحت کے سربراہ کی ہدایات کی روشنی میں ڈسٹرکٹ فوڈ انسپکٹر فرہاد ، اور تحصیل فوڈ انسپکٹر مجاہد نے ہشتنگری ،افغان کالونی ، جی ٹی روڈ ، سکندر پورہ ، گلبہار ، کوہاٹ روڈ ، حیات آباد ، بورڈ ، تہکال سمیت مختلف علاقوں میں عوامی شکایات پر مضر صحت اور غیر معیاری سوپ فروخت کرنے والے ، مضر صحت یخنی فروخت کرنے والے تاجروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ۔

موسم سرما میں مضر صحت سوپ اور یخنی کے فروخت میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کا ضلعی محکمہ صحت کی حکام کی جانب سے فروخت پرپابندی عائد کرنے کے بعد ان کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :