پولیوکیخلاف جہاد کرکے اس کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے ،والدین کی غفلت بچوں کی زندگیوں کو تاریک بنا سکتی ہے، ڈپٹی کمشنر کچھی

بدھ 10 دسمبر 2014 17:51

بولان ( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) ضلع کچھی میں مہم کامیابی سے جاری ہے عوام کی تعاون سے ضلع کچھی کے بچوں کو قظرے پلانے کاٹارگٹ حاصل کر لیں گے۔ڈی ایچ او ڈپٹی کمشنر کچھی احمد علی صدیقی نے پولیو مہم کے دوسرے روز ضلع کے مختلف بنیادی مراکز صحت اور علاقوں کے دورے کیئے اس موقع پر ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر نیاز احمد بگٹی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر کچھی نے اپنے دروے کے موقع پر پولیو ٹیموں کی کاکردگی کا جائزہ لیا اور والدین سے انکی بچوں کو پولیو کے قطروں کی متعلق معمولات لی انہوں نے مہم میں حصہ لینے والے پولیو ٹیموں کی کاکردگی کو بھی سراہا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پولیو ایک ایسی بیماری ہے جو بچوں سے انکی خوشیاں چھین لیتا ہے اور انہیں زندگی بھرکیلئے معذور بنا دیتا ہے اس سے انکی صلاحیتیں بھی معدوم ہوجاتی ہیں اور ایسے بچے احساس محرومی کا شکار ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیئے کہ وہ مکمل ذمہ داری سے اپنے بچوں کو پولیو کی ویکسین کرائیں انکی ذرا سی غفلت اور لاپرواہی انکی بچوں کی ہستی خوشی زندگیوں میں ہمیشہ کیلئے تاریکوں کو لاتی ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایچ او کچھی ڈاکٹر نیاز بگٹی نے کہا کہ ضلع میں پولیو مہم کامیابی سے ہمکنار ہو رہا ہے اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کی گلی گلی ڈور ٹو ڈور جانے سے ضلع میں بچوں کو پولیو سے بچاوٴ کے قطرے پلانے کی ٹارگٹ بھی عبور ہو گی انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ عوام بھی تعاون کریں اور جو بچے قطرے پلا نے سے رہ جائیں انہیں دوبارہ قطرے پلائے جایئں انہوں نے کہا کہ بچوں کی پھول جیسی زندگیوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے والدین اور تمام مکتبہ فکر کے لوگ اپنی ذمہ داری اور فرض جان کر انہیں پولیو سے بچاوٴ کے حفاظتی قطرے ضرور پلائیں جائیں تاکہ انکی مستقبل محفوظ رہ سکیں۔

متعلقہ عنوان :