ڈپٹی کمشنر قلات صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس، پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

بدھ 10 دسمبر 2014 20:30

قلات( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) ڈپٹی کمشنر قلات صلاح الدین نورزئی کی زیر صدارت پولیو مہم کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں تمام ضلعی انتظامی آفیسران نے شرکت کی اجلاس میں تین روز پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا اجلاس کو بتایا گیا کہ پولیوورکرز کو سیکورٹی کے تمام انتظامات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دور دراز علاقوں اور گھر گھر پہنچانے کے لئے سہولت بھی فراہم کی گئی ہے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسلم بلوچ نے اجلاس کو بتایا کہ ضلع قلات کے 6621اسکوائر کلو میٹر پر محیط 444723آبادی کے 75602بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا انتظام کیا گیا ہے ضلع کی تین تحصیلوں کی 33یونین کونسلوں کے 980دیہاتوں میں 29فکسڈ سنٹرز ، 32فیمیل ٹیمیں ، 261موبائل ٹیمیں 44ایریا انچارج اور 9ٹرانزٹ پوائنٹس کے توسط سے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے جارہے ہیں اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے دوران مہم میں حصہ لینے والے کارکنوں اور سماجی ورکرز کو سیکورٹی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ تین روزہ مہم امن امان کے ساتھ مکمل ہواورپولیو ورکرز گھر گھر جاکر ہر بچے کو پولیو کے قطرے بآسانی پلاسکیں انھوں نے کہا کہ ضلع کے علماء کرام ، سیاسی و سماجی کارکنوں کی شرکت سے پولیو مہم کامیابی کے ساتھ چل رہی ہے انھوں نے کہا کہ پولیو جیسا موذی مرض ہم سب کے لئے ایک چیلنج ہے اس چیلنج کا مقابلہ ہم سب کو مل کر کرناہے واضح رہے کہ ڈپٹی کمشنر تین روز ہ مہم کے دوران ٹیموں کی نگرانی از خود کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :