ملکی تاریخ میں مسلسل 5 بجٹ پیش کرنے پر فخر ہے، وزیراعظم شوکت عزیز ،تمام طبقات نے بجٹ کو سراہا ہے، عام آدمی کے مسائل حل ہونگے، اراکین پارلیمنٹ سے گفتگو

ہفتہ 23 جون 2007 20:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔23جون۔2007ء) وزیر اعظم شوکت عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ اور اسکی اتحادی جماعتوں کو اس بات پر فخر ہے کہ انکی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلسل پانچ بجٹ پیش کئے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ہفتے کے روز یہاں پارلیمنٹ کے اراکان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریلیف سے بھرپور بجٹ اس بات کا اظہار ہے کہ حکومت نے اقتصادی ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔

وزیرا عظم نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ اور اسکی اتحادی جماعتوں کو اس بات پر فخر ہے کہ انکی حکومت نے ملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پانچ بجٹ پیش کئے ہیں اراکان پارلیمنٹ نے بجٹ کی کامیابی سے منظوری پر وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی اور ملک کے تمام حصوں کی ترقی میں صدر مشرف اور وزیر اعظم شوکت عزیز کی ذاتی دلچسپی کو سراہا۔