لاہور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ میں کئی روز سے ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض خوار ہو کر رہ گئے

بدھ 10 دسمبر 2014 22:54

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) صوبائی دارالحکومت میں نیوروسرجی کے سب سے بڑے ٹیچنگ ہسپتال لاہور جنرل ہسپتال کے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ میں گزشتہ کئی روز سے ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریض خوار ہو کر رہ گئے، اس حوالے سے جب ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر پرویز امتیاز سمیت 4 ڈاکٹروں اور ایک نرس کو معطل کردیا گیا، جس کے خلاف ڈاکٹروں نے مسلسل کئی روز سے ہسپتال کے آؤٹ ڈور ڈیپارٹمنٹ میں ہڑتال کررکھی ہے، انہوں نے کہا کہ معاملہ سیکرٹری ہیلتھ سمیت محکمہ صحت کے حوالے ہے، ہسپتال کی انتظامیہ اس معاملہ میں کچھ نہیں کر سکتی، جب ان سے پوچھا گپا کہ اس سارے معاملے میں دور دراز کے علاقوں سے آنے والے مریض پریشانی کا شکار ہیں اور ان کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، تو انہوں نے بتایا کہ سارے معاملات نہ صرف محکمہ صحت بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب کے علم میں ہیں اور اس کا حل بھی حکومت کے پاس ہے ۔

متعلقہ عنوان :