بلوچستان دو ردرازعلاقے پسماندگی اور غربت ،بے روزگاری ،تعلیم وصحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں،عبدالمتین اخوند زادہ

بدھ 10 دسمبر 2014 22:54

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) جماعت اسلا می کے صوبائی امیر عبدالمتین اخوند زادہ نے کہا کہ بلوچستان دو ردرازعلاقے پسماندگی اور غربت ،بے روزگاری ،تعلیم وصحت کی سہولتوں کی عدم دستیابی کی وجہ سے مشکلات اور پریشانیوں کا شکار ہیں دکی لونی کے علاقوں کو ترقی دینے کیلئے حکومت ترجیحی طور پر کام کریں جماعت اسلامی غربت وپسماندگی ختم کرنے کیلئے اسلامی پاکستان بنارہے ہیں جس میں ہر فرد قوم اور علاقوں کو انصاف ،ترقی اور خوشحالی ملیگی اسلامی حکومت مسائل کا حل ہے لوڈ شیڈنگ شاہراہوں کی خستہ حالی کی وجہ سے زراعت تباہ ہوگئی ہے ۔

معیاری تعلیمی ادارے نہ ہونے کی وجہ سے بہتر تعلیمی ماحول کا فقدان ہے ۔صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اموات میں اضافہ ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

نااہل قیادت وناکام حکمرانوں ،کرپٹ سیاستدانوں کی وجہ سے غریب غریب تر اور امیر امیر ترہورہاہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ دکی ولونی کے موقع پر اجتماع ارکان ووفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو میں کہی ان کے ہمراہ امیر ضلع لورالائی حاجی عبدالکریم کدیزئی ،حاجی عبدالباری ناصر،حاجی عبدالسلام ودیگر بھی تھے انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے مسائل حل اور اسلامی پاکستان بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے عوام جماعت اسلامی میں شامل ہوکر کرپشن وکمیشن مافیا کا راستہ روک کر فلاحی اسلامی حکومت کے قیام کی راہ ہموار کریں تاکہ چھ دہائیوں سے قوم پر مسلط کرپٹ اشرافیہ سے نجات مل سکیں ۔

جب تک عوام ووٹ دیتے وقت اچھے نیک وصالح اور دیانت دار لوگوں کا ساتھ نہیں دیگی مسائل حل نہیں ہوگی اور نہ ہی نظام تبدیل ہوگا چہروں کی تبدیلی سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے وسائل سے مالامال صوبے کے عوام کی زندگی غرباء مساکین اورپریشان حال زندگی کا عکس پیش کرتی ہے ۔ جماعت اسلامی صوبے کے عوام کے حقوق کے حصول کیلئے قیام پاکستان سے پیش پیش رہا ہے۔

قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔نیک نام ،بااثرباکردار لوگ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ عدل وانصاف کا اسلامی پاکستان قائم ہوسکیں۔ بدقسمتی سے دشمن پاکستان میں نہ اسلامی نظام کو اور نہ ہی جمہوریت کو نافذہونے دی رہی ہے ۔مفاد پرست گندی سیاست ،اورجمہوریت ،آمریت کے ملاپ کو جمہوریت کا نام دینا دانشمندی نہیں چند خاندانوں نے سیاست وحکومت پر قبضہ جمائے رکھا ہے ہم انہیں عوام کی قسمت سے کھیلنے نہیں دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :