شوگر ملوں میں پنجاب میں گنے کی فی من قیمت ایک سو اسی روپے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

بدھ 10 دسمبر 2014 23:00

لاہور(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء ) شوگر ملوں میں پنجاب میں گنے کی فی من قیمت ایک سو اسی روپے لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی، عدالت نے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت سے آج جمعرات کو جواب طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

عدالتی سماعت کے دوران پتوکی سمیت آٹھ شوگر ملوں کے درخواست گزاروں کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب میں جب چینی مہنگی تھی تو حکومت نے مہنگا گنا خریدنے کی اجازت نہیں دی جس کے باعث شوگر ملیں ایک سو ستر روپے فی من کی حساب سے گنا خریداری کرتی رہیں، اب چینی سستی ہو گئی ہے تو حکومت نے گنے کی فی من قیمت ایک سو اسی روپے مقرر کر دی ہے جو غیرقانونی ہے ، انہوں نے بتایا کہ ایک سو اسی روپے فی من کے حساب سے گناخریدنے سے شوگر انڈسٹری کو نقصان ہو گا لہذا حکومت کی مقرر کردہ ایک سو اسی روپے فی من گنے کی قیمت کالعدم کی جائے اور شوگر ملوں کو پرانی قیمت ایک سو ستر روپے فی من کے حساب سے گنا خریدنے کی اجازت دی جائے، ابتدائی سماعت کے بعدعدالت نے پنجاب حکومت اور وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کر لیا ۔