الخدمت کا کراچی میں ڈائیگنو سٹک سینٹر زکے مزید 10نئے کلیکشن پوائنٹس کھو لنے کا اعلان ،

ملک میں صحت کی سہو لتوں کی کمی ہے، جدید سہو لتیں لو گوں تک پہنچانا چاہتے ہیں ، سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کا اجلاس سے خطاب

بدھ 10 دسمبر 2014 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2014ء) الخدمت فاوٴنڈیشن نے ڈ ائیگنو سٹک سینٹر زکے مزید 10نئے کلیکشن پوائنٹس کھو لنے کا اعلان کر دیا ،کلیکشن پوائنٹس کراچی کے مختلف علاقوں میں کھو لے جائیں گے جبکہ ایک ریڈیا لوجی یونٹ بھی قائم کیا جائے گا جس سے لوگوں کو ٹیسٹ کی جدید سہو لتیں میسر آئیں گی ۔یہ اعلان گزشتہ روز الخدمت فاوٴنڈیشن کے ذمہ داران کے ماہانہ جائزہ اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان نے کی ، عبد الرشید بیگ ،اعجاز اللہ خان انجینئر صا بر احمد ،قمر خان، راشد قریشی و دیگر شریک تھے ۔

اجلا س میں گلشن معمار میں الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال اور تھر میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال پر جاری تعمیراتی کاموں ،صاف پانی کے منصوبوں کا بھی جائزہ لیا گیا ،اجلاس سے خطاب میں نعمت اللہ خان نے کہا کہ ملک بھر میں صحت کی جد ید دسہولتیں پہنچانا چاہتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملک میں صحت کی سہو لتوں کی کمی ہے الخدمت فاوٴنڈیشن سماجی خدمات کے دیگر شعبوں کے ساتھ صحت کے شعبے میں بھی خدمات انجام دے رہی ہے تاکہ لو گوں کو صحت کی زیادہ سے زیادہ سہو لتیں میسر آسکیں اور صحت مند معاشر ہ قائم ہو سکے ،انہوں نے کہا کہ گلشن معمار میں الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال اور تھر میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ کیئر اسپتال ہماری خدمات کی مثالیں ہیں ،ہمارے اس نیک مشن میں اہل خیر افراد بھی ہمارا ساتھ دے سکتے ہیں ،انہوں نے تھر اور گلشن معمار میں اسپتالو ں پر جاری تعمیراتی کاموں کی رفتار پر اپنے اطمینان کا اظہا رکیا اورذمہ داران کے جذبے کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :