نبی اکر م کا خطبہ حجتہ الوداع انسا نی حقوق کا اولین اور جا مع منشور ہے،بینش فاطمہ

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:21

میانوالی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء)نبی اکر م کا خطبہ حجتہ الوداع انسا نی حقوق کا اولین اور جا مع منشور ہے۔ جس میں انسا ن کی تکریم کو اجا گر کر تے ہوئے حقوق متعین کئے گئے ہیں جن پر عم پیرا ہوکر معا شرہ کو امن وآشتی کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے ۔ان خیالا ت کا اظہا ر ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریٹر افغا ن ریفیو جیز محترمہ بینش فاطمہ نے سپیر یر کا لج میں شا رپ آرگنا ئزیشن کی جا نب سے عالمی یو م انسا نی حقوق کے حوالہ سے تقریری مقا بلہ کے سلسلہ میں منعقد ہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

انہو ں نے کہا کہ عورت ، مر د ، والدین ،بچے ، بو ڑھے ،پڑوسی غرض ہر سطح پر حقوق و فرائض کا وہ مثا لی درس دیا گیا ہے جس سے انسا ن کی عزت نفس کو کسی قسم کی ٹھیس نہ پہنچنے کسی طبقہ کو محرو می کا احساس نہ ہو ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ اسلا م میں حقوق العبا د کو مقدم قرار دیا گیا ہے ۔جن کی ادا ئیگی کو ممکن بنا کر ہر طبقہ زیست کی محرو میو ں کا مداوا کیا جا سکتا ہے ۔

محترمہ بینش فا طمہ نے کہا کہ وہ 1215کا میگنا کا رٹا ہو یا اقوام متحدہ کا انسا نی حقوق کا چا رٹر نبی اکر م کے خطبہ حجتہ الوداع کے انسا نی حقوق کا چا رٹر سب سے مقدم ہے ۔انہو ں نے طلبا ء پر زور دیا کہ وہ بحثیت مسلما ن ، بحثیت پا کستا نی انسا نی حقوق کی پا سداری کو ممکن بنا ئیں ۔انہو ں نے کہاکہ حقوق کی ادا ئیگی فرائض سے منسلک ہے ۔ایک کے حقوق دوسرے کیلئے فرائض ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ نئی نسل سے بہت سی تو قعات وابستہ ہیں ۔انہو ں نے توقع ظا ہر کی کہ طلبا ء و طا لبا ت ان پر عمل کر کے معاشرہ کیلئے مثالی نمو نہ بنیں گے ۔انہو ں نے انسا نی حقوق کے عالمی دن کے حوالہ سے پرو گرام کے انعقاد پر شا رپ آرگنا ئزیشن کی کاوشوں کو سراہا ۔اس مو قع پر معرو ف قا نو ن دا ن خا لد سعیداعوان ایڈووکیٹ نے انسانی حقوق کی تا ریخ اور متعین کر دہ حقوق پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔

پر نسپل ادارہ سلمان احمد ، ایس پی لیگل ملک محمد اقبال ، ڈی او سی عبدالقا در شا ہ ، ای ڈی او ایجو کیشن سید محمد وحید الدین اور فیلڈ منیجر شارپ آرگنا ئزیشن عمرا ن یو سف زئی نے بھی اس مو قع پر انسا نی حقوق کے حوالہ سے سیر حا صل گفتگو کی ۔تقریب کے اختتا م پر ایڈمنسٹریٹر افغا ن مہا جرین محترمہ بینش فا طمہ اور ڈی او سی عبدالقادر شا ہ نے تقریری مقابلہ میں نمایا ں پو زیشن حاصل کر نے والے طلبا ء میں انعا ما ت تقسیم کئے ۔