پیر نصیر الدین نصیرنے فتوے نہیں ،تقوے سے اسلام پھیلایا ،علامہ پیر سید اظہار بخاری

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:27

راولپنڈی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) معروف مذہبی سکالر علامہ پیر سید اظہار بخاری نے کہاہے کہ گولڑہ شریف جیسے آستانے امن کے ٹھکانے ہوتے ہیں ۔اتباع رسول انسان کو ولی اللہ بنادیتی ہے ۔پیر نصیرالدین نصیرنے فتوے سے نہیں ،تقوے سے اسلام پھیلایا ۔ دل کی اُجڑی بستی کو آباد کرنے کیلیے وہ طریقہ اپنا یا ،جس کی وجہ سے دنیا آج ان کی عظمتوں کو سلام پیش کرتی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گولڑہ شریف کی روحانی درگاہ پر عُرس کے موقع پر علماء کرام سے گفتگو کرتے ہوئے۔ اظہار بخاری نے کہااللہ کا ولی ایٹم بم نہیں بناتا ، بلکہ لاکھوں کافروں کو مسلمان بناتا ہے ۔ولی اور صوفی ہمشیہ دلوں کی اصلاح کرتے ہیں ۔پیر صاحب کی ساری زندگی سنت رسول سے مزین تھی ۔شریعت مصطفی کے مطابق زندگی گزارنے والا مرتا نہیں ، بلکہ پردہ کرنے کے باوجود زندہ رہتا ہے، پیرنصیرکی صوفیانہ عملی کر دار نے تمام مذاھب کو بہت متاثر کیا ۔

(جاری ہے)

اور اللہ کے ولی کی سب سے بڑی پہچان یہ ہوتی ہے ،کہ اسکے ہاتھ دھشتگردی نہیں ، دعا کیلیے استعمال ہوتے ہیں ۔ولایت نبی پاک کی اطاعت سے ملتی ہے ۔اولیاء اللہ کو کرامات کے ترازوں میں تولنے کی بجائے یہ دیکھا جائے ،کہ انہوں نے کس طرح اسلام اور انسان کی خدمت کی ، نبی پاک کی تعلیمات پر خود بھی عمل کیا، اور اپنے ماننے والوں کو بھی یہی تبلیغ کرکے اس پر عمل کروایا ۔

اظہار بخاری نے کہا دنیا میں اسلام وروحانیت کا فیض عام کرنے کیلیے خدا تعالی اپنے نیک بندوں کا سلسلہ جاری رکھتا ہے ۔پیر سید نصیر الدین نصیر خوش مزاج ،خوش اخلاق طبیعت کے حامل تھے ۔ان سے ملنے والا ہر مکتب کا عالم دین انہیں اپنا ہی تصور کرتا تھا ۔ نیک ولیوں کی زیارت کرناثواب ہے ۔ اتباع رسول اور حُب اولیاء اللہ کو اپنا یا جائے ۔کیونکہ پاکستان کی سر زمین اولیا ء اللہ کا فیضان ہے ۔

اللہ کا ولی اقتدار ،جائداد یا دولت کا نہیں ،بلکہ کرداررسول کا حریص ہوتا ہے ۔ اصل ولی وہ ہوتا ہے ، جس کی ساری زندگی اتباع رسول میں گزر جائے ۔خدا اور مصطفی سے رشتہ جوڑنے والے ولیوں کی زیارت کر نا ثواب ہے ۔لہذا اب ضرورت اس امر کی ہے ،کہ جب ہم اللہ کے ولیوں کی یاد منائیں ، تو ان کی تعلیمات پر بھی نظر رکھیں ۔اتباع رسول اور حُب اولیاء اللہ کو اپنا یا جائے ۔