شوگر ملیں آباد گاروں سے 182 روپے فی من گنے کی خریداری یقینی بنائیں، علی نواز مہر

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:34

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) وزیر زراعت سندھ علی نواز مہر نے کہا ہے کہ سندھ کی شوگر ملیں آباد گاروں سے کم از کم 182 روپے فی من کے حساب سے گنے کی خریداری یقینی بنائیں۔ رواں سیزن کیلئے صوبائی محکمہ زراعت نے تیسری بار گنے کی امدادی قیمت کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

نوٹیفیکیشن کے مطابق گنے کی امدادی قیمت 182 روپے فی من مقرر کی گئی ہے۔اس سے قبل 155 روپے فی من کم از کم قیمت کا نوٹی فی کیشن محکمہ کی جانب سے منسوخ کردیا گیا ہے۔ وزیر زراعت سندھ علی نواز مہر نے کہا کہ اگر شوگر ملیں کاشتکاروں سے طے کردہ قیمت پر گنا نہیں خریدیں گی تو محکمہ ملوں کیخلاف سخت کارروائی کریگا۔