ضلع سرگودھا میں حکومت کی جانب سے 2 روز کیلئے بڑھائی جانیوالی پولیو مہم پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے

جمعرات 11 دسمبر 2014 14:57

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) ضلع سرگودھا میں حکومت کی جانب سے 2 روز کیلئے بڑھائی جانیوالی پولیو مہم پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں جس پر 27 ایس ایچ او‘ 15 سب انسپکٹر ‘ 27 اے ایس آئی اور 1131 پولیس اہلکاراپنی ڈیوٹی پولیو ورکروں کے ہمراہ دے رہے ہیں گزشتہ روز چیف سیکرٹری پنجاب نوید اکرم چیمہ نے کمشنر ہاؤس میں پولیو مہم پر کمشنر سرگودھا کیپٹن (ر) محمد آصف‘ آر پی او سرگودھااحمد اسحاق جہانگیر‘ ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان‘ ڈی پی او سرگودھا راجہ بشارت محمود اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران سے ویڈیو لنک کے ذریعے بریفنگ لی اس موقع پر ضلعی حکومت کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کو جاری پولیو مہم پر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے کئے جانیوالے انتظامات پر بریفنگ دی پولیو مہم کے دوران فیصل آباد میں پولیو ورکروں پر حملے کے بعد سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں آج پولیو مہم کا آخری روز ہے یہ پولیو مہم 8 دسمبر سے 10 دسمبر تک ہونی تھی جس میں مزید 2 دن کی توسیع کی گئی ہے افسران نے سیکرٹری پنجاب کو بتایا کہ پولیو مہم میں عملہ کی سکیورٹی کیلئے 1200 اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جن میں 27 ایس ایچ او‘ 15 سب انسپکٹر ‘ 27 اے ایس آئی اور 1131 پولیس اہلکار شامل ہیں انہوں نے بتایا کہ پولیو مہم آج بارہ دسمبر تک جاری رہے گی ۔

(جاری ہے)

عطائیت او رغیر قانونی لیبارٹریز کے خلاف بلاامتیاز کاروائی عمل میں لائیں گے ہر پولیو ٹیم کے ساتھ ایک پولیس اہلکار موجود ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :