ڈائریکٹراینٹی کرپشن صوبہ خیبرپختونخواہ ضیاء اللہ طوروکی ہدایت پراینٹی کرپشن ڈویژن بنوں نے محکمہ صحت‘زراعت‘میونسپل کمیٹی‘بنوں ٹاؤن شپ اوردیگراداروں میں سرکارکونقصان دینے والے افرادکیخلاف کارروائی شروع کرکے کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کرادےئے

جمعرات 11 دسمبر 2014 16:58

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) ڈائریکٹراینٹی کرپشن صوبہ خیبرپختونخواہ ضیاء اللہ طوروکی ہدایت پراینٹی کرپشن ڈویژن بنوں نے محکمہ صحت‘زراعت‘میونسپل کمیٹی‘بنوں ٹاؤن شپ اوردیگراداروں میں سرکارکونقصان دینے والے افرادکیخلاف کارروائی شروع کرکے کروڑوں روپے سرکاری خزانے میں جمع کرادےئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹراینٹی کرپشن بنوں ریجن عبدالحئی بابڑاورسرکل آفیسرلکی مروت عدنان شاہدنے علاقہ ڈومیل کی عیدگاہ میں ناقص میٹریل استعمال کرنے پرملزمان سے13لاکھ روپے ریکوری‘محکمہ صحت بنوں میں مختلف مدوں میں لاکھوں روپے کے غبن کرنیوالے ملزمان کی گرفتاری اوران سے ریکوری‘محکمہ زراعت بنوں میں2کروڑسے زائدکی کرپشن پرکارروائی‘میونسپل کمیٹی بنوں میں اقلیتی برادری کی الاٹ کردہ زمین پرکمرشل دوکانات کی تعمیرپرایک کروڑبیس لاکھ روپے کی کرپشن پرکارروائی‘سرائے نورنگ ہسپتال میں44لاکھ روپے کی کرپشن پر انکوائری‘لکی مروت میں مفت تدریسی کتب کی خریداری میں3لاکھ19ہزارکی کرپشن پرانکوائری شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :