انسداد خسرہ اور پولیو مہم کے سلسلے میں یونین کونسل ہٹیاں بالا کے گاؤں امرا ساون محکمہ ہیلتھ کی جانب سے پولیو اور خسرہ سے بچاؤ کے لیے مڈل سکول امرا ساون میں ایک روزہ کیمپ

جمعرات 11 دسمبر 2014 17:49

چناری(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11 دسمبر 2014ء) انسداد خسرہ اور پولیو مہم کے سلسلے میں یونین کونسل ہٹیاں بالا کے گاؤں امرا ساون محکمہ ہیلتھ کی جانب سے پولیو اور خسرہ سے بچاؤ کے لیے مڈل سکول امرا ساون میں ایک روزہ کیمپ لگایا تفصیلات کے مطابق محکمہ ہیلتھ یونٹ نے یونین کونسل ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں امرا ساون کے مڈل سکول میں پولیو اور خسرہ سے بچاؤ کے لیے 6 ماہ سے 10 سال تک کے بچوں کو ٹیکے اور قطرے پلائے گئے محکمہ صحت کے اہلکاران نے گھر گھر جا کر بھی بچوں کو ٹیکے اور قطرے پلائے امرا ساون کے سیاسی،سماجی،اور دیگر عوام علاقہ نے محکمہ صحت اور حکومت وقت کی اس کاؤش کو سراہتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب آزاد کشمیر میں پولیو اور خسرہ جیسی مہلک بیماریوں کا بالکل خاتمہ ہو جائے گا

متعلقہ عنوان :