شہید فلسطینی وزیر کے پوسٹ مارٹم سے متعلق متضاد دعوے،

موت کاری ضرب، اشک آور گیس اور مناسب طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی،فلسطینی اوراردنی ڈاکٹرز

جمعرات 11 دسمبر 2014 18:28

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) اسرائیلی اور فلسطینی حکام نے گذشتہ روز احتجاجی مظاہرے کے دوران اسرائیلی پولیس سے جھڑپ کے دوران جاں بحق ہونے والے فلسطینی وزیر زیاد ابو عین کی نعش کے پوسٹ مارٹم سے متعلق متضاد دعوے کئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک سینئر فلسطینی اہلکار حسین الشیخ نے خبر رساں ادارے برطانوی خبررساں ادارے کو بتایا کہ پچپن سالہ زیاد ابو عین کا پوسٹ مارٹم کرنے والے فلسطینی اور اردنی ڈاکٹروں نے بتایا کہ فلسطینی عہدیدار کی موت کاری ضرب، اشک آور گیس اور مناسب طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی۔

تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ تک رسائی رکھنے والے اسرائیلی طبی ذرائع نے بتایا کہ فلسطینی وزیر کی موت گردن دبوچنے کی وجہ سے پیدا ہونے والے دباو اور اس کے بعد دل کے دورے کی وجہ سے ہوئی۔درایں اثنا اسرائیلی فوج نے میبنہ طور پر مغربی کنارے میں مزید کمک تعینات کر دی ہے کیونکہ سینئر فلسطینی وزیر کے قتل کے بعد علاقے میں غمزدہ شہری مزید احتجاجی مظاہروں کی تیاری کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :