سربیا، انسانوں کی سمگلر گرو ہ کیخلاف کارروائی، 46غیر قانونی تارکین وطن گرفتار ،

تارکین وطن کا تعلق شام اور افغانستان سے تھا ،یورپی یونین بھیجا جانا تھا ،سرکاری بیان

جمعرات 11 دسمبر 2014 18:52

بلغراد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) سربیا کی پولیس نے گزشتہ روز انسانوں کی سمگلنگ کر نیوالے ایک گروہ کے خلاف کارروائی کرکے 46غیر قانونی تارکین وطن ، جن کا تعلق شام اور افغانستان سے تھا اور جنہیں یورپی یونین بھیجا جانا تھا ، گرفتار کرلیا۔ایک حکومتی بیان میں کہا گیا ہے کہ افسران نے تارکین وطن کی مدد کرنیوالے تین مقامی سمگلروں کو بھی حراست میں لے لیا ، یہ تارکین وطن بلغاریہ سے غیر قانونی طور پر سربیا میں داخل ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

پولیس نے جرمنی کے جنوب مشرقی شہر کنجازیوک کے قریب ایک سڑک پر جرمن لائسنس پلیٹوں والی دو گاڑیوں میں پایا ۔تاہم پولیس نے مزید وضاحت نہیں کی ہے ۔سربیا یورپی یونین کا حصہ نہیں ہے اگرچہ اس کی سرحدیں 28ملکی بلاک کے تین ارکان رومانیہ ، ہنگری اور کروشیا سے ملتی ہیں ، تاہم ان اقوام کے درمیان دریاء ڈینب کے بیشتر سرحد بنانے کی وجہ سے بلغاریہ سے رومانیہ میں داخل ہونا مشکل ہے ۔سربیا لوگوں ، ہتھیاروں اور منشیات کی مغربی یورپ کو سمگلنگ کے لئے مجرموں کی طرف سے استعمال کئے جانیوالے بلکان روٹ پر واقع ہے۔

متعلقہ عنوان :