شوگر ملز کے حوالے سے 155فی من کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے ، اب گنا 182فی من ہوگا،

اس لئے جو بھی شوگر مل آباد گاروں سے نئے ریٹ پر گنا نہیں خریدے گا ، سردار علی نواز خان مہر

جمعرات 11 دسمبر 2014 18:56

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) سندھ کے وزیرِ زراعت ، بیورو آف سپلائی اینڈ پرائسز سردار علی نواز خان مہر نے کہا ہے کہ شوگر ملز کے حوالے سے 155فی من کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے جبکہ اب گنا 182فی من ہوگا اس لئے جو بھی شوگر مل آباد گاروں سے نئے ریٹ پر گنا نہیں خریدے گا اس کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو کراچی میں صحافیوں سے گفتگو میں سندھ کے وزیرِ زراعت سردار علی نواز خان مہر نے مزید کہا کہ اب جس ریٹ کا اجراء کیا گیا ہے وہ حتمی ہے اور ہر حالت میں حکومت اس پر عمل درآمد کو یقینی بنائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ آبادگاروں سے ناجائز کٹوتی برداشت نہیں کی جائیگی اس سلسلے میں کین کمشنر اور متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔وزیرِ زراعت نے مزید کہا کہ سندھ میں37شوگر ملز ہیں جن میں سے 28شوگر ملز نے اپنا کام شروع کردیا ہے جبکہ کچھ دنوں میں باقی ملز بھی اپنا کام شروع کردیں گی۔