پشاور ،پروانشل ڈاکٹر ایسوسی ایشن کی اپنے مطالبات کے حق میں تینوں بڑے ہسپتالوں میں ہڑتال

جمعرات 11 دسمبر 2014 18:57

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پروانشل ڈاکٹر ایسو سی ایشن اپنے مطالبات کے سلسلے میں آج پشاور کے تینوں بڑے ہسپتالوں میں ہڑتال کرینگے ۔ تاہم صرف ایمر جنسی کو کورکیا جائے گا ۔ پروانشل ڈاکٹر ایسو سی ایشن کے صدر ڈاکٹر شاہ سوار کے مطابق حکومت فوری طورپر ڈاکٹروں کے مطالبات منظورکرے ۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کے مطالبات کو تسلیم نہیں کر رہے ہیں جو کہ ڈاکٹروں کے ساتھ زیادتی ہے ہاؤس جاب اور ٹرینی میڈیکل افسروں کے وظائف بڑھا دیئے جائیں ۔ ایل آر ایچ ،کے ٹی ایچ ،ا یچ ایم سی میں آج ڈاکٹر ہڑتال کرینگے ۔ او پی ڈیز ، وارڈوں ، آپریشن تھیٹرز سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔ جبکہ ڈاکٹر احتجاجی ریلیاں بھی نکالیں گے ۔

متعلقہ عنوان :