ملک بھر میں بیس ہزار سے زائد طب اور حکمت کے کالجوں میں زیرتعلیم طلباء اور طالبات کے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے احکامات جاری

جمعرات 11 دسمبر 2014 18:59

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پشاور سمیت ملک بھر میں بیس ہزار سے زائد طب اور حکمت کے کالجوں میں زیرتعلیم طلباء اور طالبات کے تعلیمی اسناد کی تصدیق کے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے محکمہ صحت خیبر پختونخوا اور متعلقہ اداروں کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں اس وقت 34طب کالجز موجود ہیں ۔

(جاری ہے)

حکمت کے چار سالہ کورس فاضل طب و جراحت کے لئے میٹرک کی بنیادی تعلیم بنیادی شرط ہے ۔ تاہم اس وقت متعدد کالجوں میں زیر تعلیم طلباء اور طالبات کی حاضریوں کے بارے میں ایشو سامنے آیا ہے ۔ بعض کالجز میں زیر تعلیم طلباء اور طالبات دن کے اوقات کار میں جاب کرتے ہیں جبکہ امتحانات کے لئے بعض کالجوں کی انتظامیہ کی ملی بھگت سے ان کی حاضریاں پوری کر دی جاتی ہیں۔ بعض کالجوں میں زیر تعلیم حکیموں کے میٹرک کے اسناد کے حوالے سے شکایات پر وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز نے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جو کہ طب کالجوں کامعائنہ کریگی ۔