حکو مت صو بے میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے انتہا ئی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے،ڈاکٹر شمع اسحاق

جمعرات 11 دسمبر 2014 20:40

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء ) رکن صو با ئی اسمبلی ڈاکٹر شمع اسحا ق نے کہا ہے کہ موجو دہ صوبا ئی حکو مت صو بے میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے انتہا ئی سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ۔صو بے سے تعلیمی پسما ندگی کا خا تمہ اور صحت کی سہو لیا ت کو عوام کی دہلیز تک پہنچا نے کیلئے ہمہ وقت جد وجہد جا ری رہے گی ۔ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے اسلا میہ گرلز کا لج میں سا ل 2014میں بلو چستان بو رڈ کے انٹر کے امتحا نا ت میں 20پو زیشنو ں میں سے (6)پو زیشنیں حاصل کر نے والی طا لبا ت میں وزیر اعلی بلو چستان ڈا کٹر عبدالما لک کی جا نب سے جا ری کر دہ نقد انعام 5لا کھ روپے تقسیم کر تے ہو ئے کیا انہوں نے کہا کہ بلو چستان میں تعلیم کے حوالے سے اب حا لا ت یکسر بدل چکے ہیں والدین میں شعور وآگا ہی آنے کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو اعلی تعلیم کے حصو ل کیلئے تعلیمی اداروں کی طر ف روانہ کر تے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ زیرک اور ذہین طلبا و طا لبا ت کی حو صلہ افزائی کی ضرورت ہے اور مو جو دہ صوبا ئی حکو مت نے اسی ضرورت کو مد نظر رکھتے ہو ئے ان کیلئے سکا لر شپ کاا علا ن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ طلبا ء کی صلا حیتوں کو مد نظر رکھتے ہو ئے مستقبل میں انہیں شعبوں کے چنا ؤ کیلئے والدین کو بھی اپنا کر دار ادا کر نا ہو گا واضح رہے کہ وزیر اعلی بلوچستان کی جا نب سے مذکورہ بالا اسکا لر شپ پورے صوبے میں سال2014ء کے انٹر کے امتحا نا ت میں نما یا ں 20پو زیشنیں حا صل کرنے والے طلباء و طا لبات میں تقسیم کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :