طاہر القادری کی انجیو گرافی ہوگئی،Ejection Fractionکی تکلیف بدستور قائم،

ڈاکٹرز کی طرف سے آرام اور علاج جاری رکھنے کی تاکید

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:29

طاہر القادری کی انجیو گرافی ہوگئی،Ejection Fractionکی تکلیف بدستور قائم،

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی انجیو گرافی گزشتہ روز یو ایس اے ہیوسٹن میں سینٹ لیوک ہسپتال میں ہوئی ،سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے ترجمان کے مطابق انکی Ejection fraction کی تکلیف بدستور قائم ہے اور سربراہ عوامی تحریک زیر علاج رہیں گے ،ڈاکٹرز کا نیا پینل بھی انکا طبی معائنہ کرے گا،انکے مزید ٹیسٹ ہونگے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر زکے مطابق سربراہ عوامی تحریک ابھی معمول کی سرگرمیاں شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں ،انہیں مکمل آرام اور علاج کی ضرورت ہے ۔ڈاکٹر ز کے مطابق بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے اور Ejection Fractionٹھیک کرنے کیلئے ادویات میں تبدیلی کی جا سکتی ہے جسکا فیصلہ مزید ٹیسٹ رپورٹس کے آنے کے بعد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :