چنیوٹ،ضلع بھر میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت جاری کاشتکار پریشان محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کاغذی کاروائیوں میں مصروف،

محکمہ زراعت کی لاپرواہی سے چنیوٹ کی تینوں تحصیلوں میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت جاری ، کاشتکار مشکلات کا شکار

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:52

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) ضلع بھر میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت جاری کاشتکار پریشان محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران کاغذی کاروائیوں میں مصروف،محکمہ زراعت کی لاپرواہی کی وجہ سے چنیوٹ کی تینوں تحصیلوں میں جعلی زرعی ادویات کی فروخت جاری ہے جس کی وجہ سے کاشتکار مشکلات کا شکارہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع بھرمیں غریب کسانوں کے ساتھ محکمہ زراعت کی ملی بھگت سے جعلی ادویات کا دھندا عروج پر پہنچ چکاہے چنیوٹ کے گردونواح امیں پور بنگلہ بھوآنہ وغیرہ میں جعلی ادویات فروخت کرنے والے دکان داروں اور محکمہ زراعت کی ملی بھگت سے سادہ لوح کسانوں کولوٹنے میں مصروف ہیں جن کے استعمال سے سینکڑوں ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں تباہ ہونے والی ہیں کسانوں کی کمائی خراب ہونے لگی ہیں۔

جعلی ادویات کے استعمال سے پیداواری حصول کا ہدف ایک خواب بن گیاہے ۔محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران دفتروں میں بیٹھ کاغذی کاروائی میں سب اچھا کی رپورٹ پیش کررہے ہیں ۔کسانوں نے احکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔