سرکاری سکول ہیڈ ٹیچرز سکول اسمبلی کے دوران بچوں کو پولیو کی بیماری کے حوالہ سے شعور و آگہی فراہم کریں،ای ڈی او حافظ آباد

جمعرات 11 دسمبر 2014 21:59

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن حافظ آباد مہر محمد اشرف ہرل نے تمام سرکاری سکولوں کے ہیڈ ٹیچرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ سکول اسمبلی کے دوران بچوں کو پولیو کی بیماری کے حوالہ سے شعور و آگہی فراہم کریں اور محکمہ تعلیم کے تمام متعلقہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ حکومتی ہدایات کے مطابق اس موذی مرض کے حوالہ سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں منعقدہ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی جنکو ہدایت کی گئی کہ پولیو کے موذی مرض سے بچاؤ کے حوالہ سے حفاظتی قطروں کی اہمیت کو بھرپور طریقے سے اجاگر کریں تاکہ پانچ سال تک کے تمام بچے پولیو کے مرض سے محفوظ بنائے جا سکیں ۔

متعلقہ عنوان :