پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں ومشنری جذبہ کے تحت کام کر نے کے علاوہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لاے جائیں گے ،ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ

جمعرات 11 دسمبر 2014 22:48

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء) ڈی سی او وقاص عالم نے کہا ہے کہ پولیو کے مکمل خاتمہ کیلئے ہنگامی بنیادوں ومشنری جذبہ کے تحت کام کر نے کے علاوہ ہر ممکن وسائل بروئے کار لاے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنایا جائیگا کہ ضلع بھر میں کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے محروم نہ رہے کیونکہ صحتمند بچے ہی مضبوط و توانا معاشرے کی اساس ہیں، ا نسداد پولیو مہم کے دوران ذمہ دار افسران و اہلکاران کی جانب سے کسی بھی قسم کی غفلت اور کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر میں جاری سہ روزہ انسداد پولیو مہم کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلا س میں ڈی او سی آصف علی ڈوگر، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر شفیق خاں، ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر خالداور ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے نمائندہ ڈاکٹر حسنین عابد سمیت محکمہ صحت کے افسران و دیگر متعلقہ اراکین نے شرکت کی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر محمد شفیق خاں نے انسداد پولیو مہم کے دوران ابتک ہونیوالی پیشرفت سے متعلق اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھرمیں مذکورہ مہم کے دوران 5سال تک کی عمر کے بچوں کو یونین کونسل ایریا انچارج،میڈیکل آفیسرز کی زیر نگرانی پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کرپوری تندہی کیساتھ پولیو کے قطرے پلا ئے جا رہے ہیں، ڈی سی او نے انسداد پولیو مہم کے حوالے سے اب تک کیئے جانیوالے اقدامات و حاصل کردہ نتائج کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محکمہ صحت و دیگر اداروں کے متعلقہ افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ وہ پولیو کے مکمل خاتمہ کیلیئے دن رات کام کریں اور عوام میں اس مہم کی افادیت سے متعلق زیادہ سے زیادہ شعور و آگہی پیدا کریں۔

متعلقہ عنوان :