اسلامک انٹرنیشنل ڈینٹل وسپتال میں میں ٹرسٹ کے نام پر مریضوں کو لوٹنے کاانکشاف،

پہلی بار چیکنگ کی فیس اوردیگر چارجز پرائیویٹ ہسپتالوں سے کئی گنا زیادہ، غیرمعیاری اوزاروں کے استعمال سے بیماریاں پھیلنے لگی

جمعرات 11 دسمبر 2014 23:21

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11دسمبر 2014ء)اسلامک انٹرنیشنل ڈینٹل اسپتال اسلام آبادمیں میں ٹرسٹ کے نام پر مریضوں کو لوٹنے اورغیرمعیاری اوزارکے استعمال کا انکشاف ہوا ہے،بین الاقوامی معیارکی دعویداراسپتال انتظامیہ کے پاس اسٹاف بھی غیرتربیت یافتہ ہے جبکہ متعددکوششوں کے باوجودانتظامیہ نے اس سلسلے میں موقف دینے سے گریز کیاہے،تفصیلات کے مطابق اسلامک انٹرنیشنل ڈینٹل اسپتال میں میں ٹرسٹ کے نام پر مریضوں سے بھاری بھر فیسیں لیکرمتعلقہ ڈاکٹرزغائب ہوجاتے ہیں جس کے باعث دودرازکے علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا پڑتاہے اورمتاثرہ مریض کو ایک کی بجائے کئی چکر لگانے پر مجبورکیاجاتاہے جبکہ پہلی بار چیکنگ کی فیس اوردیگر چارجز پرائیویٹ اسپتالوں سے بھی کئی گنا زیادہ ہیں اس کے علاوہ غیرمعیاری اورپہلے سے استعمال شدہ اوزاروں سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،رابطہ کرنے پر اسپتال انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدیدارنے اعتراف کیا کہ زیرتربیت ڈاکٹرزکام کو نہ سمجھنے کی وجہ سے مریض کی وقت پر ٹریٹمنٹ نہیں کرسکتے تاہم اس سلسلے میں اسپتال انتظامیہ نے مزید موقف دینے سے گریز کیا ہے۔