کراچی ، بیٹی نے ڈنڈے کے وار کرکے باپ کو ابدی نیند سلا دیا

جمعہ 12 دسمبر 2014 14:27

کراچی ، بیٹی نے ڈنڈے کے وار کرکے باپ کو ابدی نیند سلا دیا

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں نوجوان بیٹی نے ڈنڈے کے وار کر کے اپنے سگے باپ کو قتل کردیا۔پولیس کے مطابق کورنگی کے علاقے بنگالی پاڑہ میں نوجوان لڑکی فرزانہ نے اپنے سگے باپ لال خان کو سر میں ڈنڈے مار کر قتل کرنے کے بعد خود تھانے پہنچ کر گرفتاری دے دی جبکہ پولیس نے ملزمہ کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزمہ فرزانہ نے بتایا کہ باپ کی جانب سے تشدد کیا جاتا تھا اور تشدد سے تنگ آکر انہیں سوتے ہوئے سر میں ڈنڈے مار کر قتل کردیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزمہ کے بیان سے لگتا ہے اصل حقائق کچھ اور ہیں تاہم مقتول کے بھائی کی مدعیت میں فرزانہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور ملزمہ کو کل ہفتہ عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ لیاجائیگا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی 3 مہینے قبل ہی شادی ہوئی تھی اور اپنے گھر والوں سے ناراض ہوکر والد کے گھر آگئی تھی تاہم باپ کی جانب سے دوبارہ جانے کے لئے سختی کی گئی جس پر ملزمہ نے طیش میں آکر لال خان کو قتل کردیا۔

متعلقہ عنوان :