پاکستان میں سالانہ 20 سے 25ہزار افراد کے گردے ناکارہ ہو جاتے ہیں‘ حکماء

جمعہ 12 دسمبر 2014 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 12 دسمبر 2014ء) ) ذیا بیطس (شوگر) گردے خراب یا ناکارہ ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے، گردوں کے چالیس فیصد زائد مریضوں میں بیماری کے وجہ ذیابیطس ہی ہوتی ہے۔ ایک اندازے کی مطابق پاکستان میں ہر دس لاکھ افراد میں سالانہ سو سے ڈیڑھ سو افراد کے گردے ناکارہ ہو جاتے ہیں جبکہ مجموعی طور پر پاکستان میں بیس سے پچیس ہزار کے سالانہ گردے فیل ہوجاتے ہیں۔

(جاری ہے)

اِن خیالات کا اظہارفرحت دوا خانہ ٹاؤن شپ لاہورکے چیف ایگزیکٹو حکیم سیدعارف رحیم، حکیم محمد افضل میو، حکیم سید مبارز رحیم،حکیم غلام فرید میر، حکیم فیصل طاہر صدیقی اور حکیم محمد شاہد لطیف رانا نے فرحت دواخانہ المدینہ روڈ ٹاؤن شپ لاہورکے اہتمام گردوں کے حوالے سے منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ طبی ماہرین کے مطابق ذیابیطس کا مرض ملک میں وبائی صورت اختیا ر کر چکا ہے۔ فاسٹ فوڈ نے ہماری صحت کو برباد کر دیا ہے۔ گردوں کے امراض سے بچاؤ کیلئے ایک ہفتے میں 150منٹ واک انسانی صحت کیلئے از حد ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :