مقبوضہ کشمیر کے معروف تاجر و صحافی خواجہ عبد الغنی حافظ اور سرینگر سے شایع ہونے والے انگریزی روزنامے رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کے والد انتقال کر گئے

جمعہ 12 دسمبر 2014 18:53

چناری(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر 2014ء) مقبوضہ کشمیر کے معروف تاجر و صحافی خواجہ عبد الغنی حافظ اور سرینگر سے شایع ہونے والے انگریزی روزنامے رائزنگ کشمیر کے ایڈیٹر شجاعت بخاری کے والد محترم انتقال کر گے ان کی نماز جنازہ نتی پورہ سرینگر میں ادا کی گئی جس میں ہر مکتب فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جموں کشمیر جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے جائنٹ صدر زوالفقار عباسی ،نائب صدر محمود احمد ڈار ،ممبر اعجاز میر نے خواجہ عبدالغنی حافظ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت ،بلندی درجات اور سوگواروں کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی۔

متعلقہ عنوان :