ا س قسم کی خبر میں کو ئی صداقت نہیں ہے کہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب سے شہر کے کسی بھی علاقہ میں مضر صحت پانی فراہم کر رہا ہے ،واٹر بورڈ کی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ لیبارٹری میں شہر کے ہر علاقہ سے پانی کے نمو نو ں کا با قاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ کیاجاتا ہے،کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی وضاحت

جمعہ 12 دسمبر 2014 18:57

کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر 2014ء) کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے۔الیکٹرک نے دھابیجی گرڈ اسٹیشن کے ٹرانسفارمر کی مرمت کے لئے واٹر بورڈ سے رابطہ کے بعد اتوار7 دسمبر کو بجلی کی فراہمی معطل کی تھی ،جبکہ کے۔الیکٹر ک کی انتظامیہ نے اتوار 14 دسمبر کو بھی ٹرانسفارمر 2 کی مر مت کے لئے بجلی کی بندش کی اطلاع دی ا ور اجازت طلب کی تھی تاہم کے۔

الیکٹرک کی انتظامیہ نے آگاہ کیا ہے کہ دوسری مر تبہ اتوار 14دسمبر کو ٹرانسفارمر کی مر مت کے لئے دھابیجی پمپنگ ہاؤس پر بجلی بند نہیں کی جائیگی مر مت کا کام موخر کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

لہٰذا اتوار کو دھابیجی پمپنگ ہاؤس سے پانی کی فراہمی 22 پمپس سے معمول کے مطابق جاری رہے گی،ایم ڈی واٹر بورڈ قطب الدین شیخ نے پانی کی فراہمی میں کمی اور قلت پر شہر یوں کے بھر پور تعاون کا شکریہ ادا کیا ہے اور توقع ظاہر کی ہے شہر میں پانی کی فراہمی کا فی حد تک معمول پر آجائے گی ،اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ا س قسم کی خبر میں کو ئی صداقت نہیں ہے کہ ادارہ فراہمی و نکاسی آب سے شہر کے کسی بھی علاقہ میں مضر صحت پانی فراہم کر رہا ہے ،واٹر بورڈ کی جدید ترین سہولتوں سے آراستہ لیبارٹری میں شہر کے ہر علاقہ سے پانی کے نمو نو ں کا با قاعدگی سے روزانہ کی بنیاد پر تجزیہ کیاجاتا ہے ،نل کا پانی مضر صحت نہیں ، البتہ بورنگ کا مضر صحت پانی فراہم کر نے والے ٹینکرز کا پانی مضر صحت ہو سکتاہے ،شہری اپنے علاقوں کے پانی کا تجزیہ واٹر بورڈ سے کرا سکتے ہیں ،واٹر بورڈ کے دفتر کارساز میں یہ سہولت دستیاب ہے ،آلو دہ پانی کی انفرادی شکایات کا ازالہ ضلعی چیف انجینئر ز،سپر نٹنڈنگ انجینئرز اور ایگزیکٹو انجینئرز معمول کے مطابق کر تے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :