صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گا،غفار سومرو،

کوشش ہے دورافتادہ علاقوں کے ہربچے کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں ، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ

جمعہ 12 دسمبر 2014 20:58

اوتھل(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فواد غفار سومرو نے کہا ہے کہ صحت کے شعبے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گا ڈاکٹرز اپنے فرائض احسن طریقے سے سرانجام دیں لسبیلہ میں پولیوکا کوئی کیس سامنے نہیں آیا اس سلسلے میں ہماری یہ کوشش ہے کہ دورافتادہ علاقوں کے ہربچے کو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں پولیو کی ٹیموں کی میں خود نگرانی کررہاہوں اگرکسی علاقے میں پولیوکی کوئی ٹیم نہ پہنچے تو فوری طورپر مجھے آگاہ کرے پی پی ایچ آئی لسبیلہ کی کارکردگی تسلی بخش ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے PPHIلسبیلہ کے دفتر کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ صحت کی بھی معاشرے کا اہم شعبہ ہوتاہے اس میں کسی بھی معاملے میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے شعبے میں پی پی ایچ آئی کی صوبے کے دیگر اضلاع کی نسبت لسبیلہ میں کارکردگی سب سے بہتر ہے لیکن اسے مزید بہتر بنانے کی گنجائش ہے ڈی سی لسبیلہ فواد غفار سومرو نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل میں کوئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر نہ ہونا بڑا المیہ ہے لسبیلہ تقریباًپولیوفری زون ہے میری ذاتی یہ کوشش ہے کہ انتہائی دورافتادہ علاقوں کے ہربچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں تاکہ پولیو کا کوئی کیس نہ ہوانہوں نے کہا کہ محکمہ تعلیم میں این ٹی ایس ٹیسٹ بہت اچھا اقدام ہے اس سے سفارش کلچر کا خاتمہ ہوگا اور اہل نوجوان آئیں گے جس سے معیار تعلیم بلند ہوگا قبل ازیں ڈپٹی کمشنر لسبیلہ فواد غفار سومروکو پی پی ایچ آئی لسبیلہ کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر سمیع عطابلوچ نے پی پی ایچ آئی لسبیلہ کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی اور مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس کیلئے خریدے گئے میڈیکل آلات اور فرنیچر کا ڈپٹی کمشنر کو معائنہ کرایاڈپٹی کمشنر لسبیلہ نے پی پی ایچ آئی کی کارکردگی اور خریدے گئے میڈیکل آلات اور فرنیچر کی کوالٹی کو سراہا اس موقع پر پی پی ایچ آئی لسبیلہ کے ایگزیکٹیو ایم اینڈای ساکم علی بلوچ،ایگزیکٹیو فنانس ریحان خالد،اسسٹنٹ مانٹیرنگ عمران ستارکھوسہ،ڈاکٹر غلام قادر جتک اور دیگر موجو د تھے ۔