وزیراعلیٰ سندھ نے شوگرمافیا کے دباؤ پر گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ترک نہ کیا تو چین سے نہیں بیٹھ سکیں گے، معراج الہدیٰ ،
جماعت اسلامی سندھ کے کسانوں اور ہاریوں کے ساتھ ہے اور وہ ان کے حقوق کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی
جمعہ 12 دسمبر 2014 21:36
حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔12دسمبر۔2014ء) امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے شوگرمافیا کے دباؤ پر گنے کے کاشتکاروں کا استحصال ترک نہ کیا گنے چاول اور دیگر فصلوں کی مناسب قیمتوں کی فراہمی کو یقینی نہ بنایا تو وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں چین سے نہیں بیٹھ سکیں گے جماعت اسلامی سندھ کے کسانوں اور ہاریوں کے ساتھ ہے اور وہ ان کے حقوق کے لئے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھے گی۔
جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے زیراہتمام حیدرچوک پر حکومت اور شوگرملوں کی طرف سے گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کرنے گنے کی طے شدہ قیمت 182 روپے سے کم کرکے 155 روپے کرنے اور سابقہ قیمت بحال ہونے کے باوجود اس پر عملدرآمد نہ ہونے اور بیشتر شوگر ملیں اب تک بند رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی صوبہ سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کی جبکہ سندھ آبادگار بورڈ کے صدر عبدالمجید نظامانی، جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری عبدالوحید قریشی، امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہرمجید، سابق امیر جماعت اسلامی مشتاق احمد خان، ڈاکٹر سیف الرحمن، مشتاق نظامانی اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی، شرکاء بینر اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر حکومت اور شوگرمافیا کی طرف سے ہاریوں کے حقوق سلب کرنے کے خلاف نعرے درج تھے جبکہ کسان ہاری دشمن پالیسی نہ منظور، سندھ حکومت شوگرمافیا کا ظلم ختم کرائے کے نعرے بھی لگائے گئے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ضمنی انتخابات، پنجاب میں پولنگ کے سامان کی ترسیل کی کوریج پر پابندی عائد
-
عمران خان نے پیغام دیا ہے21اپریل کو ووٹ کی حفاظت کریں،علیمہ خان
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.