ملتان میں والدین کا پولیو قطرے پلانے سے انکارپرکاروائی کا فیصلہ

ہفتہ 13 دسمبر 2014 13:29

ملتان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) ملتان میں پولیو مہم کے دوران 76 والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا، محکمہ صحت بھی حرکت میں آ گئی اور پولیو کے قطرے نا پلانے والوں کے خلاف کروائی کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

حالیہ پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت ملتان نے آٹھ لاکھ بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف رکھا تھا تاہم تقریبا آٹھ ہزار بچے گھروں میں موجود نا ہونے کی وجہ سے پولیو کے قطروں سے محروم رہ گئے اور 76 والدین نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کر دیا۔والدین کے انکار کرنے پرمحکمہ صحت نے کاروائی کرتے ہوئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں، ڈی ایچ او ملتان کا کہنا ہے کہ پولیو کے قطرے نہ پلانے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :