پنجاب میں 5 روزہ انسدا د پولیو مہم ختم ہوگئی

انسداد پولیو مہم کے اہداف حاصل نہ ہو سکے ایک لاکھ 62ہزار400 بچے پولیو قطر ے پینے سے محرو م رہے

ہفتہ 13 دسمبر 2014 14:01

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء ) پنجاب میں 5 روزہ انسدا د پولیو مہم ختم ہوگئی لیکن بد قسمتی سے انسداد پولیو مہم کے اہداف حاصل نہ ہو سکے میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجا ب میں انسدا د پولیو مہم 3 روز کے لئے شروع کی گئی تھی تاہم فیصل آباد میں پولیو ٹیم پر حملے کے بعد مہم میں توسیع کر کے اس کا دورانیہ 5 روز کر دیا گیا تھا محکمہ صحت ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 1لاکھ 62ہزار400 بچے پولیو قطر ے پینے سے محرو م رہے 13200 والدین نے اپنے بچو ں کو قطر ے پلانے سے انکا ر کیا 45000 گھر بند تھے جن کے گھروں کو تالے لگے ہوئے تھے اس طر ح انسداد پولیو مہم نے جو اہداف مقرر کئے تھے وہ پور ے نہیں ہو سکے ۔

متعلقہ عنوان :