ایبولا وائرس: ہلاک شدگان کی تعداد ساڑھے چھ ہزار سے تجاوز کر گئی

ہفتہ 13 دسمبر 2014 14:04

فری ٹون(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) ایبولا وائرس کے پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر اِس سال افریقی ملک سیرالیون میں مسیحی تہوار کرسمس کے موقع پر تقریبات کے انعقاد پر پابندی لگائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی صدر کے ترجمان جرہ کاواسْو کونٹے کا کہناہے کہ حکومت یہ ارادہ رکھتی ہے کہ کرسمس اور نئے سال کے موقع پر لوگوں کو زیادہ سے زیادہ گھروں میں ہی رکھا جائے۔

ترجمان کے بقول اِس مقصد کے لیے فوج کی تعیناتی بھی زیر غور ہے۔ دریں اثناء گزشتہ روز عالمی ادارہء صحت کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد اب 6,583 ہو گئی ہے۔ وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں اور متاثرین کی قریب تمام تعداد کا تعلق مغربی افریقی ممالک سیرالیون، لائیبیریا اور گنی سے ہے۔

متعلقہ عنوان :