تعلقہ حیدرآباد کے علاقوں میں پولیوویکسین کی مہم کوتیزکرنے اورگھر گھر ٹیموں کوپہنچانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیسی سید عنایت علی شاہ کی صدارت میں اجلاس

ہفتہ 13 دسمبر 2014 14:11

ٹنڈوجام (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 13 دسمبر 2014ء) تعلقہ حیدرآباد کے علاقوں میں پولیوویکسین کی مہم کوتیزکرنے اورگھر گھر ٹیموں کوپہنچانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیسی سید عنایت علی شاہ کی صدارت میں ٹاؤن ہال ٹنڈوجام میں اجلاس منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں تعقلہ حیدرآباد دیسی کے مختیار کارغلام مصطفی لغاری اسٹنٹ مختیار کارسکندررند،ڈپٹی کمشنر ،شکیل احمد،سمیت محکمہ ریونیوکے افسران ملازمین،محکمہ صحت تعلقہ حیدرآباد دیسی کے شہری ودیسی علاقوں میں پولیومہم کے حوالے سے پولیو ٹیموں مختیار کارنے اسسٹنٹ کمشنر کورپورٹ پیش کی،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ حیدرآباد دیسی سید عنایت علی شاہ نے کہا کہ ریونیوکا تمام عملہ پولیوٹیم کے ہمراہ گھر گھر جاکر پولیوکے قطرے پلارہاہے۔

اورہم نے مختیار کاراوراس کے تمام عملے کوبھی سختی سے ہدایت کی ہے کہ دیسی علاقوں میں جاکر رابطے کریں۔